سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید، سینٹرل پرچیز کنٹریکٹ میں تاخیر سے مریضوں کو مشکلات

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید، سینٹرل پرچیز کنٹریکٹ میں تاخیر سے مریضوں کو مشکلات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں میں اہم نوعیت کی ادویات ناپید ہوگئیں جبکہ سینٹرل پرچیز کنٹریکٹ میں تاخیر سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

فیصل آباد کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتال الائیڈ ، سول اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں اہم نوعیت کی ادویات ناپید ہیں ، سول ، الائیڈ اور جنرل ہسپتال میں بلڈ پریشر ، شوگر ، اینٹی بائیوٹیک ، دل ، جگر اور دیگر بیماریوں کی ادویات ناپید ہیں ، ذرائع کے مطابق ہسپتالوں کو ابھی تک سینٹرل پرچیز کنٹریکٹ کے تحت ادویات ملی ہی نہیں اورڈاکٹرز ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنیوالے مریضوں کو پرچی پر ادویات کے نسخے لکھ کر تھما دیتے ہیں ۔

تینوں ہسپتالوں میں مختلف بیماریوں کی 50 فیصد سے زائد ادویات کی کمی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی نوعیت کی ادویات میں سے بھی صرف ایک دو قسم کی ادویات دی جاتی ہیں ۔ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر سیلز کنٹریکٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت سیل مکمل کر دی ہے ، ادویات ہسپتالوں میں کیوں موجود نہیں اس حوالہ سے انتظامیہ ہی بتا سکتی ہے ، ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے سینٹرل کنٹریکٹ کی ادویات آنا شروع ہوچکی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں