فائرنگ سے پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل زخمی

فائرنگ سے پٹرولنگ  پولیس کانسٹیبل زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑائی جھگڑا کرنے اور دھمکیاں دینے سے منع کرنے پر پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے چک نمبر 214 رب کا پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل سمیع اللہ گھر پر موجود تھا اس دوران آغا راحیل اور اسکے دیگر ساتھیوں نے گلی میں پہنچ کر اہل علاقہ کو دھمکیاں دیں منع کرنے پرملزموں نے فائرنگ کر دی جسکی زد میں آکر پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل سمیع اللہ شدید زخمی ہوگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں