جھوٹی کال کر نے والاگرفتار

جھوٹی کال کر نے والاگرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی سے متعلق جھوٹی کال کرنیوالے سیلز مین کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے گٹ والا پارک کے قریب سیلزمین عمیر قیوم کی جانب سے پولیس ہیلپ لائن پر ڈکیتی سے متعلق جھوٹی کال کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کال کرنیوالے شہری کی تلاشی لی تو اس نے رقم خود ہی اپنی جیبوں میں چھپا رکھی تھی جس کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں