ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس میں اضافہ شہریوںپرمہنگائی کا مزید بوجھ

ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس میں اضافہ  شہریوںپرمہنگائی کا مزید بوجھ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) فیسکو نے ٹرانسفارمرز کے لئے ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس میں اضافہ کرکے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا ۔

فیسکو انتظامیہ نے نیا میٹریل خریدنے میں سستی کا مظاہرہ کیا اور تاخیر سے خریداری کی وجہ سے ٹرانسفارمرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، 25 کے وی کے ٹرانسفارمر کی فیس 1لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 90 ہزار کردی گئی ہے جس کی وجہ سے فیسیں جمع کروانے والے شہریوں کو مزید فیسیں ادا کرنا پڑیں گی جن کا کہنا ہے فیسکو انتظامیہ کی سستی کا خمیازہ ان پر ڈال دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں