زمین پرقبضہ،لاکھوں کا سامان چوری،8افرادکیخلاف مقدمہ

زمین پرقبضہ،لاکھوں کا سامان  چوری،8افرادکیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زمین پر قبضہ کرنے اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ لیاقت آباد کے رہائشی زاہد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ ملزم یاسر حسین اور اس کے دیگر آٹھ سے زائد مسلح ساتھیوں نے اس کی لاکھوں روپے مالیت کی اراضی پر اسلحہ کے زور پر زبردستی قبضہ کرلیا اور اس کی اراضی پر موجود پانچ لاکھ روپے مالیت کے موٹرپمپ، اینٹیں اور دیگر اشیا بھی چوری کرلی گئیں جس پر پولیس نے ان کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں