کیچ اپ کمپین کا آخری روز،80ہزاربچے تاحال محروم

کیچ اپ کمپین کا آخری روز،80ہزاربچے تاحال محروم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کیچ اپ کمپین کا آخری روز 80ہزار بچے تاحال قطروں سے محروم ۔

چیف ایگزیکٹو کی ہر صورت ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 5 روزہ پولیو مہم آج ختم ہورہی ہے ، محکمہ صحت کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں کو 13لاکھ 69 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ، محکمہ صحت کے مطابق 4 روز میں 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جاچکے ہیں جبکہ رہ جانے والے بچوں کو بھی آج قطرے پلادئیے جائیں گے ، سی او محکمہ صحت نے انسداد پولیو ٹیموں کو آج ہر صورت 100 فیصد ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں