وزیراعلیٰ کی ستیانہ میں ماڈل بس سٹینڈ بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ کی ستیانہ میں ماڈل بس سٹینڈ بنانے کی ہدایت

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ضلعی انتظامیہ کو ستیانہ میں ماڈل بس سٹینڈ بنانے ، فیصل آباد کی سڑکوں کی بروقت تعمیر و مرمت اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلیٰ اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپوررٹ پہنچے جہاں کمشنر فیصل آباد زاہد حسین، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور چیئرمین ایف ڈبلیو ایم سی ولید ارشد ڈوگر کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کے افسروں کو ستیانہ بس سٹینڈ کو ماڈل بس سٹینڈ بنانے کیلئے کام شروع کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے شہر کی ترقیاتی سکیموں بارے میں اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

ترقیاتی سکیموں میں جڑانوالہ فیصل آباد روڈ، مکوآنہ تا چالیس موڑ ، سمندری روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شامل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسر بھرپور کردار ادا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں