90 ڈیلی ویجز ملازمین کو ورک مین کا درجہ دینے کا فیصلہ

90 ڈیلی ویجز ملازمین کو ورک مین کا درجہ دینے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) ایف ڈی اے کے 90 ڈیلی ویجز ملازمین کو \'\' ورک مین\'\'کا درجہ دید یاگیا ۔

ایف ڈی اے میں سالہا سال سے خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجز ملازمین کوورک مین کا درجہ دینے کا معاملہ ایف ڈی اے کی گورننگ باڈی کے 115ویں اجلاس میں زیر بحث آیاتھا جسکا جائزہ لینے کے لئے ایم پی اے عادل پرویز گجر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ایم پی اے میاں وارث عزیز، وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید، ماجد حسین ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر ایڈ من یاسر اعجاز چٹھہ شامل تھے ۔

کمیٹی کا اجلاس ایم پی اے عادل پرویز گجر کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کے کوائف کی جانچ پڑتال اور انکا انٹرویو کیاگیا۔میٹنگ میں ورک مین کادرجہ دینے کیلئے متعلقہ قواعد و ضوابط شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر معیار پر پورا اترتے ہوئے 90 ڈیلی ویجز ملازمین کو \'\' ورک مین \'\'کا درجہ دینے کا فیصلہ کیاگیا جنہیں ہفتہ وار اور دیگر گزیٹڈ تعطیلات کی اجرت ملنے کے علاوہ طبی سہولیات اور بعض دیگر مراعات حاصل ہونگی۔ کمیٹی نے ڈیلی ویجز ملازمین کو گزشتہ 7 ماہ سے واجب الادا تنخواہیں ادا کرنے کی بھی سفارش کی جو انہیں ورک مین بنانے کے عمل کی وجہ سے زیر التوا تھیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں