نوسرباز نے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ منصور آباد کے علاقے ملک پور کے رہائشی محمد ساجد نے اپنی موٹر سائیکل فروخت کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر اشتہار دیا۔
جس کو دیکھ کر نوسرباز نامعلوم ملزم محمد ساجد کے پاس موٹرسائیکل خریدنے کے بہانے آیا اور ٹرائی لینے کے بہانے موٹر سائیکل موقع سے لے کر فرار ہوگیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔