جڑانوالہ روڈ کیلئے 77 کروڑ 73 لاکھ کے فنڈز منظور

جڑانوالہ روڈ کیلئے 77 کروڑ 73 لاکھ کے فنڈز منظور

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)عرصہ دراز سے مرمت کے منتظر جڑانوالہ روڈ کی سنی گئی۔

مکوآنہ چوک سے چالیس موڑ تک سڑک کی بحالی و مرمت کے لیے 77 کروڑ 73 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے لیے 3ارب 44 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار فیصل آباد جڑانوالہ روڈ کی مکوآنہ بائی پاس چوک تا جڑانوالہ چالیس موڑ مرمت و بحالی کے لیے 77کروڑ 73 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔ اجلاس میں ملتان لاہور روڈ پر واقع سمن آباد کے علاقے میں انڈر پاس کی تعمیر کے لیے 1ارب 54کروڑ روپے لاہور جڑانوالہ روڈ کی مرمت و بحالی کے لیے 74 کروڑ 5 لاکھ روپے شیخوپورہ انٹرچینج سے ملحقہ روڈ کی تعمیر کے لیے 38 کروڑ 17لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل نے کی جبکہ اجلاس میں ممبران پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسر بھی شریک ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں