واساکا ماہ صفائی کا آج سے آغاز،پلان تشکیل دیدیا گیا

واساکا ماہ صفائی کا آج سے آغاز،پلان تشکیل دیدیا گیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت کے احکامات اورمنیجنگ ڈائریکٹر جبار انور کی ہدایت پر واسا آج سے ماہ صفائی کا آغاز کریگا جس کیلئے پلان تشکیل دیدیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ماہ صفائی منایا جائیگا جو 28 جنوری سے شروع ہو گا جس کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو باضابطہ طور پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی جانب سے آپریشنز ڈائریکٹوریٹس کو ماہ صفائی کے دوران خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جسکے تحت شہر کی تمام سیوریج لائنوں،ڈرینج کی مکمل ڈی سلٹنگ اور شہر بھر میں بغیر ڈھکن مین ہولز کو کور کیا جائیگااس حوالے سے متعلقہ افسر و فیلڈ سٹاف کو مرتب کردہ پلان پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں