سرکاری ملازمت کاجھانسہ دیکر شہری کونقدی سے محروم کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر شہری کو لاکھوں روپے سے محروم کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 239 ریلوے کے رہائشی محمد سلیم نے پولیس کو بتایا توحید اور اس کے تین دیگر ساتھیوں نے اس کے بیٹے اور رشتہ دار کو سرکاری نوکری پر لگوانے کا جھانسہ دیکر اس سے لاکھوں روپے نقدی بٹور لی اور نوکری سے متعلق جعلی دستاویزات تیار کروا کر اس کے حوالے کر دئیے ۔ جس پر پولیس نے فراڈ کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔