شہری کو بلیک میل کرکے بھتہ مانگنے والے ملزموں پرمقدمہ

شہری کو بلیک میل کرکے بھتہ مانگنے والے ملزموں پرمقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو اغوا کرنے کے بعد اس کی نازیبا تصاویر بناکر 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقے چک نمبر 189 رب کے منیر حسین نے پولیس کو بتایا اس نے ماربل فیکٹری بنا رکھی ہے اور فیکٹری سے ملحقہ اس کی دکانوں کے کرایہ دار ملزم شاہ زیب، شہباز، عبدالوحید اور نذیر سمیت دیگر کی جانب سے اسے کھانا کھلانے کے بہانے اپنے ساتھ نامعلوم ہوٹل پر لے جاکر اسے نشہ آور دوائی کھلا دی گئی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا اور بعد میں ان کی جانب سے نامعلوم خاتون کے ہمراہ اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا لی گئیں اور بعد میں ملزموں کی جانب سے ویڈیوز دکھا کر اس سے 50 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ ملزموں نے شہری سے 20 لاکھ روپے بھتہ وصول کرلیا اور بقایا تیس لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے دھمکیاں بھی دی جانے لگیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں