ڈپٹی کمشنر کا جڑانوالہ کا دورہ،مختلف مقامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کا جڑانوالہ کا دورہ،مختلف مقامات کا جائزہ لیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے مکوآنہ میں  پولیو ٹیموں کی موجودگی اور انسداد پولیو کی خصوصی مہم پر عملدرآمد کو چیک کیااور ہیلتھ اتھارٹی کوپولیس کے تعاون سے بسوں میں بچوں کی سکریننگ کا حکم بھی دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے سڑک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیااور اسکی شفاف تعمیر پر زور دیا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے چک 105 میں حویلی بھگت سنگھ کا دورہ کیااورمختلف حصے دیکھتے ہوئے حویلی مالک کی طرف سے حویلی کی تاریخی حیثیت بحال رکھنے کے اقدام کو سراہا انہوں نے مہمان خانے کیلئے دو کمروں اور واش رومز کی تعمیر کا تخمینہ لاگت بنانے کی بھی تاکید کی ۔

انہوں نے جڑانوالہ میں نہر کیساتھ پارک اورلاہور موڑ کی بحالی کا حکم دیا جبکہ سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے اور علاقائی خوبصورتی کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی تاکید کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار کا بھی دورہ کیا اور صارفین کو کنٹرول قیمت پر اشیاکی دستیابی کا جائزہ لیا۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے منظور شدہ فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے ہسپتال میں انتظامی وطبی امور چیک کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنراحمد سعید منج،ایم ایس عبدالماجد بھی موجود تھے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں