ایجوکیشن بورڈ آڈیٹوریم میں سکولز و کالجز لیول کے مقابلے

ایجوکیشن بورڈ آڈیٹوریم میں سکولز و کالجز لیول کے مقابلے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) چیئر پرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کی زیرصدارت ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں سکولز و کالجز لیول کے علمی وادبی تقریری مقابلے ہوئے۔

مہمان خصوصی صوبائی وزیر کلچر و کالونیز خیال احمد کاسترو مہمان اعزاز چودھری عادل پرویز گجرایم پی اے اور چودھری ثنااللہ گوری تھے ، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹرسلیم تقی شاہ ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر بابر ڈوگر پی آراو تیمور سہیل خان لودھی ریسرچ انویسٹی گیٹر رانا ذوالفقارعلی منہاس رانا خالد محمود خاں اور دیگر بورڈ افسروں کے ہمراہ دیگر تھے ۔ سکولزسطح کے تقریری مقابلے میں چناب کالج برائے خواتین جھنگ کی طالبہ عائشہ انعام راؤ اول ،فیصل آباد کے محد نبیل علی دوئم اور اسلامک گریز سائنس فاؤنڈیشن سکول کی شگفتہ تاجورسوئم رہی جبکہ انٹر لیول کے حق میں بولنے والے طلبا میں گورنمنٹ ایسوی ایٹ کالج برائے خواتین غلام محمد آبادفیصل آباد کی مریم مسعود نے پہلی ،ڈویژنل ماڈل کا لج فیصل آباد کے دانیال وزیر نے دوسری اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سیف آبادفیصل آباد کی آمنہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مخالفت میں بولنے والے طلبا میں پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کے سید سامق عباس بخاری اول چناب کالج برائے خواتین جھنگ کی نورالقمر دوئم اور چناب کا لج جھنگ کے آ صف مراد سوئم رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں