بڑھتے سلنڈر دھماکے :ضلعی انتظامیہ ، سول ڈیفنس کو ہوش آگیا

بڑھتے سلنڈر دھماکے :ضلعی انتظامیہ ، سول ڈیفنس کو ہوش آگیا

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)بڑھتے سلنڈر دھماکوں پر ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کو ہوش آگیا ۔

سرکٹ ہائوس میں سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے ایل پی جی ایسوسی ایشن سے بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ یوسف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس اور ایل پی جی ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو مطلع کیا گیا کہ آئندہ ایل پی جی کی فروخت کیلئے کوئی بھی ایجنسی یا دکان بنانے سے پہلے ڈپٹی کمشنر آفس سے منظوری لینا لازمی ہوگا ۔ غیر معیاری سلنڈرز کا استعمال مکمل طور پر بند کرتے ہوئے صرف کمپنیوں کے تصدیق شدہ سلنڈرز ہی استعمال کئے جائینگے۔ سول ڈیفنس کے افسر اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ اوگرا ایکٹ کے تحت غیر معیاری سلنڈرز کا استعمال کرنیوالی اور غیر رجسٹرڈ ایل پی جی ایجنسیز کیخلاف کارروائیاں کرینگے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں