زرعی یونیورسٹی کے نیو سینیٹ ہال میں تعزیتی ریفرنس

زرعی یونیورسٹی کے نیو سینیٹ ہال میں تعزیتی ریفرنس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالمجید مرحوم کے تعلیمی و تحقیقی خدمات کے اعتراف میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد نیو سینیٹ ہال میں کیا گیا۔

فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں موجود تھے جبکہ اس موقع پر پروائس چانسلر ڈاکٹر انس سرور قریشی،مذہبی سکالر امجد اظہر، ڈاکٹر غلام محمد،ڈاکٹر طارق جاویداور ڈاکٹر سہیل ساجد نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاڈاکٹر عبدالمجید مرحوم کا شمار فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے بانیوں میں ہوتا ہے ۔

جنہوں نے ملکی سطح پر ویٹرنری سائنسز کی تعلیم کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمجید کو 63ریسرچ پیپر اور 2 ٹیکسٹ بکس لکھنے کا بھی اعزاز حاصل ہے ،انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالمجید کی شفقت اور علمی بصیرت ان کا قرعہ امتیاز تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں