سمندری:دوپی ٹی آئی گروپوں کی الگ الگ ریلیاں

سمندری:دوپی ٹی آئی گروپوں کی الگ الگ ریلیاں

سمندری(نمائندہ دنیا)تحریک انصاف سمندری کے زیر اہتمام دو گروپوں نے الگ الگ مہنگائی مکاؤ اور الیکشن کراؤ ریلیاں نکالیں۔

ایک ریلی رجانہ روڑ دفتر سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز سے شروع ہوئی جو مقررہ راستوں سے ہوتی رجانہ روڑ پر اختتام پذیر ہوئی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے سابق اراکین صوبائی اسمبلی حافظ ممتاز ،عادل پرویز،عارف گل نے کہا تحریک انصاف کا صرف واحد مطالبہ مہنگائی کم اور منصفانہ غیر جانبدارانہ الیکشن ہے ۔مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمارا الیکشن پینل کسی صورت نہیں ٹوٹے گا مخالفین کی حسرتیں دل میں رہ جائیں گی جبکہ دوسری ریلی کی قیادت رہنما پی ٹی آئی افتخار رسول گھمن نے کی جو گھمن قلعہ سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔افتخار رسول گھمن و دیگر مقررین نے خطاب کیا اس ریلی کی خاص بات افتخار رسول گھمن نے عمران خاں کی طرز کا بڑا کنٹینرتیار کروایا ۔ریلی میں بھی پی ٹی آئی کا رکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں