ٹمپرنگ معاملہ، درخواست گزار طالبہ کے تمام پیپرز کا ریکارڈ طلب

ٹمپرنگ معاملہ، درخواست گزار  طالبہ کے تمام پیپرز کا ریکارڈ طلب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پیپر میں ٹمپرنگ کا معاملہ، دونوں فریقین کو طلب کرنے اور پیپر کا جائزہ لینے کے بعد ڈسپلن کمیٹی نے تعلیمی بورڈ انتظامیہ سے درخواست گزار طالبہ کے تمام پیپرز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

طالبہ کے پیپرز کی ری چیکنگ کے دوران انگلش پیپرمیں ٹمپرنگ پائی گئی تھی۔ معروضی پیپر کے جوابات میں ایک سے زائد جگہوں پر دو دو آپشن پر جوابات سامنے آئے ۔ طالبہ شان زہرا نے درخواست میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فوزیہ ساجد پر پیپرز میں ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔ انگلش پیپر کی ری چیکنگ میں ریموور سے جواب ختم کرنے اور معروضی حصہ میں ٹمپرنگ کی نشاندہی ہوئی ۔ تعلیمی بورڈ افسر کہتے ہیں کہ باقی پیپرز میں بھی ٹمپرنگ سامنے آنے پر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں