3 روز قبل اغواء ہونیوالے نوجوان کا سراغ نہ لگ سکا

3 روز قبل اغواء ہونیوالے  نوجوان کا سراغ نہ لگ سکا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)3روز قبل اغواء ہونے والے 15 سالہ نوجوان کاتاحال سراغ نہ لگ سکا۔

تھانہ صدر کے علاقے خان ماڈل ٹائون کے رہائشی سلیمان کا بیٹا گھر کا سامان لینے دکان جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم ملزموں نے اسے اغواء کرلیا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کرلیا لیکن تاحال مغوی کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں