مقدمہ بازی کی رنجش پر خاتون پربھرے بازار میں تشدد

مقدمہ بازی کی رنجش پر  خاتون پربھرے بازار میں تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر خاتون کو بھرے بازار میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

شاہدہ نامی خاتون سابقہ مقدمہ کی تھانہ ویمن میں تفتیش کے بعد گھر جانے کیلئے کوتوالی چوک میں موجود تھی کہ اس دوران ملزم شاہد نسیم اور اسکے ساتھیوں نے اسے قابو کرلیا اور بدترین تشدد کرتے شدید زخمی کردیا۔ کپڑے پھاڑ کر اسے نیم برہنہ بھی کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں