پولیس اہلکاروں کیلئے پروموشن ٹیسٹ آج ہوگا

پولیس اہلکاروں کیلئے  پروموشن ٹیسٹ آج ہوگا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ضلع فیصل آباد پولیس اہلکاروں کیلئے پروموشن ٹیسٹ اے لسٹ کا شیڈول جاری، تین گھنٹے کاتحریری ٹیسٹ کا آغاز آج صبح 8 بجے پولیس لائنز میں ہوگا ہوگا۔

ٹیسٹ پاس کرنیوالے اہلکاروں کا اگلے روز پریڈ ٹیسٹ اور انٹرویو ہوگا، ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ امتحان کا عمل مکمل کریں گے ، 200 سے زائد پولیس اہلکار اے لسٹ امتحان کیلئے اہل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں