آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالے دو ملزم دھرلئے گئے

آتش بازی کا سامان تیار  کرنیوالے دو ملزم دھرلئے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ملزم شعیب اور شفیع کو حراست میں لے لیا جو غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان تیار کرکے فروخت کررہے تھے ۔ دونوں سے آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں