لڑکی بن کر شہری پر ورغلاکر تشدد نقدی چھین لی،کارکی بھی توڑ پھوڑ

لڑکی بن کر شہری پر ورغلاکر تشدد  نقدی چھین لی،کارکی بھی توڑ پھوڑ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑکی بن کر شہری کو ورغلاتے ہوئے گھر بلاکر تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

الیاس پارک کے رہائشی آصف سے ملزم بشیر نے خودکو لڑکی ظاہر کرتے واٹس ایپ پر دوستی کی اور دھوکہ دہی سے ملنے کیلئے راجباہ روڈ کے قریب بلا لیااور دیگر ساتھیوں کی مدد سے تشدد کرتے شدید زخمی کردیا اور اسکی جیب سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیا ۔ ملزموں نے آصف کی کار کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں