لڑکی نے مزاحمت کرکے اغواکی کوشش ناکام بنادی

لڑکی نے مزاحمت کرکے  اغواکی کوشش ناکام بنادی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی نے مزاحمت کرکے اغواکی کوشش ناکام بنادی۔

تھانہ غلام محمدآباد کے علاقے حکیماں والا چوک کے رہائشی میاں شاہد کی 21 سالہ بھانجی نمرہ ملازمت سے فارغ ہوکر آرہی تھی کہ جیسے ہی گھر کے قریب پہنچی تو کار سوار ملزم جاوید نے ساتھی کے ہمراہ اسکی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں اور قابو کرکے کار میں سوار کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے مزاحمت کرتے ہوئے چھلانگ لگادی۔ جس سے اسکی ٹانگ پر بھی چوٹ آئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں