ایس ایس ایز اور اے ای اوز 8سال سے مستقلی کے منتظر

ایس ایس ایز اور اے ای اوز 8سال سے مستقلی کے منتظر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس ایز اور اے ای اوز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کی جاسکی۔سروس کو آٹھ سال گزر چکے لیکن مستقل نہ کیا گیا۔

 8سال سروس کے باوجود ان سینئر اساتذہ اور اے ای اوز کو مستقل نہیں کیا جاسکا ۔ محکمہ تعلیم سے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کا مطالبہ کردیا گیا۔ سینئر اساتذہ کی مستقلی نہ ہونے سے کنٹریکٹ کی مدت فروری میں ختم ہوجائے گی۔اساتذہ نے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے ڈی او سیکنڈری کو تحریری درخواست بھجوا دی۔ کنٹریکٹ میں توسیع نہ دی گئی تو تنخواہیں بند ہونے کا خدشہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں