واسا افسروں کا مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کامعائنہ
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایم ڈی واسا جبار انور کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالقرنین نے جوہر کالونی،ملت روڈ میں 36 انچ سیوریج لائن بچھانے کی ترقیاتی سکیم پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
جبکہ سب انجینئر شہزاد انور نے جواد کلب روڈ پر حسین آباد میں سیوریج و ڈرینج سسٹم میں بہتری اور توسیع کی ترقیاتی سکیم کے کام کا معائنہ کیا۔