انٹرکے 500طلبہ کیلئے سائنس فائونڈیشن کاسکالرشپ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان سائنس فائونڈیشن نے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے طلبہ کیلئے انٹرمیڈیٹ سائنس کے 500 طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے تحت میٹرک سائنس میں 60 فیصد سے زائد نمبرز کے حامل طلبہ کو اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ ان طلبہ کے صرف سائنس کے چار مضامین میں 70 فیصد سے زائد نمبر ہونے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے ۔ این ٹی ایس کے تحت انگلش، ریاضی، فزکس اور کیمسٹری پر مشتمل سائنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ کامیاب طلبہ کو ایف ایس سی کے دوران دو سال 15 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا اور ایف ایس سی کے دوران ہی ان طلبہ کو یونیورسٹی پروفیسرز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور سائنس کے پراجیکٹس پر کام کروایا جائے گا۔