ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول یکم فروری سے دوبارہ فعال

ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول یکم فروری سے دوبارہ فعال

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر آصف صدیق نے پیپلز کالونی ڈرائیونگ ٹیسٹنگ ایریا کا وزٹ کیا۔ ڈی ایس پی اشتیاق رسول بھی ہمراہ تھے ۔

سی ٹی او نے ٹیسٹنگ ایریا ٹریک کا جائزہ لیااور ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کو یکم فروری سے دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آصف صدیق کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دینا اولین مشن ہے ۔ ٹیسٹ کیلئے آنیوالے شہریوں کو پرسکون ماحول فراہم کریں گے ۔ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کرکے قیمتی جانوں کو محفوظ بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں