بھٹہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز اجرا، اقدامات کی ہدایت
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی صدارت میں ہوا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل فیصل سلطان بھی موجود تھے ۔
اجلاس میں ڈائریکٹرز لیبر نے بھٹوں پر جبری مشقت کے حوالے سے شکایات اور ان کے ازالہ،کم ازکم اجرت کے قانون کے نفاذ،ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی کی جانب سے نئے رجسٹریشن کارڈ کا اجراء،بھٹہ مالکان کی طرف سے کنٹری بیوشن، ڈائریکٹر ای او بی آئی کی جانب سے کارڈز کے اجرا پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنرنے بھٹہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراکے لئے تیز رفتار اقدامات کرنے اور محکمہ لیبر،سوشل سکیورٹی سمیت دیگر محکموں کو ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت جاری کی اور بھٹہ مالکان کو تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔