انسانی حقوق کی خلاف ورزی، اقدامات جاری :رابعہ جویری

انسانی حقوق کی خلاف ورزی، اقدامات جاری :رابعہ جویری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومین رائٹس رابعہ جویری آغا اور ممبر کمیشن(پنجاب)ندیم اشرف نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈویژنل کمشنر شاہدنیاز کے ہمراہ کمشنر آفس میں بانڈڈ لیبر کمیونٹی اور مینارٹیز سے الگ الگ میٹنگز کیں۔

ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق خان نیازی، ڈائریکٹر پراونشل کوآرڈینیٹر ایم خالد، واسا، لیبر، پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں، مزدوررہنما اور مینارٹیز کے رہنما بھی موجودتھے ۔چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اجلاس کے دوران سکولوں سے باہر بچوں، مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز،کم ازکم اجرت،بچیوں کی کم عمر میں شادی سمیت دیگر مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں