ندیم ضیاء افتخاررسول گھمن کے کیمپ میں شامل

 ندیم ضیاء افتخاررسول گھمن  کے کیمپ میں شامل

سمندری(نمائندہ دنیا) حلقہ پی پی103سے پی ٹی آئی رہنما چودھری ندیم ضیاء این اے 98سے پی ٹی آئی رہنما چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں کے قریبی ساتھی چودھری افتخاررسول گھمن کے کیمپ میں شامل ہو گئے ،ندیم ضیاء نے افتخار رسول کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔

یہ اعلان انہوں نے مہنگائی کے خلاف اور الیکشن کراؤ ریلی کے مو قع پر کیا ۔ذرائع کے مطابق افتخار رسول گھمن نے ندیم ضیاء کو حلقہ پی پی103سے پی ٹی آئی ٹکٹ دلوانے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں