وزیر اعظم نے سمندری میں پاسپورٹ آفس کی منظوری دیدی
سمندری(نمائندہ دنیا)وزیر اعظم شہباز شریف نے سمندری میں پاسپورٹ آفس کی منظوری دے دی ۔
اس سلسلہ میں محکمہ نادرا کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ یہ منظوری شہباز شریف نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چودھری شہباز بابر ایم این اے سے ملاقات میں دی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو سمندری تحصیل کے دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی۔