بینظیرانکم سپورٹ پروگرام رقوم سے کٹوتیاں معمول ،خواتین خوار
اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم سے کٹوتیاں معمول بن گئیں، مستحق خواتین رقم کے حصول کیلئے خوار ہونے لگیں۔
اٹھارہ ہزاری سمیت نواحی علاقوں روڈ وسلطان، منیر آباد ودیگر میں مستحق خواتین سے رقم حصول کیلئے مبینہ طور پر پانچ سے 15سو روپے تک کی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں متعلقہ حکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، خواتین سارا دن لائنوں میں لگا خوار ، سماجی حلقوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔