جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون سے زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو زیادتی کانشانہ بنا دیاگیا۔
تھانہ بچیانہ کے چک نمبر 624 گ ب کے رہائشی عبدالرحمان کی 17سالہ بیٹی (ع) گھرموجود تھی کہ ملزم گل رضا نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے حبیب ٹائون کے رہائشی فہد الرحمان کی اہلیہ( ب) بچوں کی دوائی لینے گھر سے ہسپتال گئی توراستے میں ملزم شہزاد نے مبینہ طور پر اغواکرکے نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔