سابق انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی حاجی احمد انتقال کرگئے
فیصل آباد(جنرل رپورٹر)سابق انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی حاجی احمد انتقال کرگئے ۔مرحوم کا شمارنامور کھلاڑیوں میں ہوتا تھا ۔
سینکڑوں نیشنل اور انٹرنیشنل میچز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔مرحوم کی وفات پر پاکستان کبڈی فیڈریشن انٹرنیشنل کبڈی پلیئرز اور شائقین کبڈی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔انکی نماز جنازہ 142 رب چھوٹی گھڑتل میں ادا کی گئی ،تمام مکاتب فکرکے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔