گوجرہ:سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ،شہری پریشان

گوجرہ:سوئی گیس کی بدترین  لوڈ شیڈنگ ،شہری پریشان

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا) سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ، شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ۔

گیس کا پریشر نہ ہو نے کے برابر ہے ۔ شہریوں کاکہناہے کہ سوئی گیس میسرنہیں جبکہ گیس سلنڈروں کی قیمتیں آسمانو ں سے باتیں کررہی ہیں، صار فین نے وزیر اعظم سے گیس سپلائی بحال کرانے اورذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں