کمالیہ :کھاد، آٹے کا بحران جاری، بلیک میں فروخت

کمالیہ :کھاد، آٹے کا بحران  جاری، بلیک میں فروخت

کمالیہ (نمائندہ دنیا)کمالیہ شہر و گردونواح میں کھاد، آٹے کا بحران جاری، کسان،،بلیک میں فروخت، سرکاری ریٹ پر نایاب ، انتظامیہ خاموش تماشائی ، کسان کھاد اور مزدور د یہاڑی دار آٹے کے حصول کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں،۔

 شہریوں امان اﷲ، خادم، اشفاق،تصور نذیر،امجد، وقاص و دیگر کا کہنا ہے کہ سرکاری سستا آٹامن پسند افراد کو دینے سے غریب دیہاڑی دار طبقہ حصول کے لئے در بدر ہے ، حکومت کھاد اور آٹے کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں