مفاد پر ستوں کیخلاف انجمن تاجران بنانے کا اعلان

 مفاد پر ستوں کیخلاف انجمن تاجران بنانے کا اعلان

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ میں تاجران نے اپنے مسائل حل نہ ہونے اور مفاد پر ستوں کے خلاف انجمن تاجران بنانے کا اعلان کر دیا ۔

 انجمن تاجران حقیقی کے نام سے کام کریگی۔ رجسٹریشن کے لیے قانونی ماہرین نے تیاری کرلی ہے ۔ یہ بات انجمن تاجران حقیقی کے را ہنما ملک ہیرا اور شیخ اظہر نے میڈیا سے بات کرتے کہی اس موقع پر دونوں رہنماوں نے مزید کہا کہ انجمن تاجران تاجر حضرات کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مفاد کا تحفظ کرنے میں زیادہ مصروف ہے چند نو دولتئے تاجر بن کر انجمن تاجران میں گھس گئے ہیں اور ڈی سی اور ڈی پی او کے ساتھ فوٹو بنا کر لوگوں پر رعب جھاڑنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتے تجاوزات کے خاتمے کے لیے انجمن تاجران نے کچھ نہیں کیا۔ انہوںنے تمام تاجروں کو دعوت دی کہ وہ ان کے ساتھ شامل ہو کہ جھنگ کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے جمع ہو جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں