سویڈن بیحرمتی پر سخت کارروائی کرے :قاری شبیر عثمانی

سویڈن بیحرمتی پر سخت کارروائی  کرے :قاری شبیر عثمانی

چناب نگر(نامہ نگار)سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ یہ دنیا کے امن کو خراب کرنے اور عالمی امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

 سویڈن کی حکومت کو اس واقعہ کے مرتکب مجرم کے خلاف کارروائی کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے کرتے کیا۔انہوں نے کہاشر پسندوں کاعالمی عدالت انصاف میں ٹرائل ہونا چاہئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں