ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالے 4ملزم گرفتار

ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالے 4ملزم گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،پیرمحل(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے چارملزم اسلحہ سمیت گرفتارکرلئے گئے ۔

 سی پلاٹ پیرمحل کے رہائشی احسان کو قتل کرنے والے ملزم حمیر عرف سنی ،مذکر عباس ، اویس ،فیصل سکنہ چک نمبر320گ ب نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ندیم عرف دیمو کے ہمراہ پیرمحل سے بذریعہ فیصل مقتول کو گاڑی سمیت رینٹ پر لے کر سرگودھا چلے گئے اور بعدازاں مخبری کے خوف سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور اسکی لاش کوٹ مومن انٹر چینچ کے قریب سائیڈ پر جھاڑیوں میں پھینک دی ڈی ایس پی پیرمحل وقار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیرمحل ،انچارج سی آئی اے ٹوبہ، انچارج سی آئی اے کمالیہ،انچارج سی ڈی یو و ملازمین پر مشتمل ٹیم نے ملزموں کو گرفتار کرکے آلات قتل پسٹل،بندوق برآمد کر لئے ۔ ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم تھانہ پیر محل سمیت ضلع سرگودھا کے تھانہ بھیرہ،تھانہ سٹی بھلوال میں اقدام قتل، ڈکیتی،رابری،چوری،اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں مطلوب نکلے ۔ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود نے گرفتار ی پرپولیس ٹیم کو شاباش دی، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ملزموں کا ساتھی ندیم عرف دیمو مفرور ہے جسکی تلاش جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں