ن لیگ سمندری کی دونوں نشستیں جیتے گی:راؤ کاشف

ن لیگ سمندری کی دونوں نشستیں جیتے گی:راؤ کاشف

سمندری(نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ایم پی اے راؤ کاشف رحیم خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پارٹی تحصیل سمندری کی دونو ں صوبائی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی پی پی104سے وہ خود امیدوار ہونگے۔

جبکہ پی پی103سے کوئی مناسب نام تا حال سامنے نہیں آیا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی سازشیں دم توڑ جائیں گی،اﷲ کی مہربانی اور عوام کی محبت سے کامیابی حاصل کروں گا میری سیاست کا محور صرف حلقہ اور عوام کی خدمت ہے جو میں 2008سے کر رہا ہوں منفی پروپیگنڈے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔مسلم لیگ(ن) کے سڑکوں کے منصوبوں پر افتتاحی تختیاں لگانیوالوں کو عوام جانتے ہیں۔

 

 جنکی منظوری حمزہ شہباز حکومت نے دی تھی اور جون بجٹ میں مذکورہ سڑکوں پر کام شروع ہوا ۔راؤ کاشف نے کہا چند روز میں الیکشن مہم کا آغاز کروں گا 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں