گوجرہ بار الیکشن:اتحاد گروپ کے توقیراشرف کامیاب

گوجرہ بار الیکشن:اتحاد گروپ کے توقیراشرف کامیاب

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا) بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے انتخابات میں اتحاد گروپ کے توقیر اشرف خان ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا۔ وہ 221 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے۔

 مد مقابل وقاص خان مہوٹہ نے 106 ووٹ لئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر علی رضا مہالہ 211  مد مقابل جنید شفیق نے 114 ووٹ لئے ۔ نائب صدر عارف یعقوب ایڈووکیٹ 188  مد مقابل رانا شاہد نے 134  ووٹ لئے ، جوائنٹ سیکرٹری سیٹ پر ایاز اکرم 199،  مد مقابل احسن مقصود بٹ نے 125 ووٹ اور فنانس سیکرٹری کے امیدوار رانا افضل نے 210، مد مقابل توصیف چنگیزی نے 117 ووٹ حاصل کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں