شہری حدود سے مویشیوں کا انخلا نہ ہوسکا، رہائشی پریشان

شہری حدود سے مویشیوں کا انخلا نہ ہوسکا، رہائشی پریشان

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہری حدود سے مویشیوں کا انخلا نہ ہوسکا۔

شہری علاقوں میں موجود مویشی شہریوں کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں ۔شہر کے مختلف علاقوں میں گائے بھینسوں کے درجنوں باڑے موجود ہیں جہاں سینکڑوں مویشی رکھے گئے ہیں سرد موسم میں مویشیوں کی گندگی پر مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے شہریوں کی جانب سے دی جانے والی متعدد درخواستوں کے باوجود متعلقہ ادارے کوئی اقدامات نہیں کرتے شہریوں کا کہنا ہے کہ قوانین اور قواعد و ضوابط بنا تو دئیے جاتے ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں کروایا جاتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں