کاشتکارآلودہ پانی سے فصلیں سیراب کرنے میں مصروف

 کاشتکارآلودہ پانی سے فصلیں سیراب کرنے میں مصروف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) واسا کا سیوریج اور کیمیکلائزڈ پانی چوری کرکے بااثر کاشتکار فصلوں کو سیراب کرنے میں مصروف، فوڈ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور واسا کارروائیوں میں ناکام، بیماریوں کے پھیلائو میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

فیصل آباد میں کاشتکار عرصہ سے سیوریج کا پانی فصلوں کو لگارہے ہیں مگر متعلقہ ادارے اور حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کاشتکار ٹیوب ویل کے لیے ڈیزل اور پانی کے خرچ کو بچانے کے لیے لوگوں کی جانیں دائو پر لگا رہے ہیں۔ کاشتکاروں کی جانب سے ایسی صحت دشمن سرگرمیاں کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو نذرانے دیئے جاتے ہیں تا کہ وہ انکے خلاف کارروائیاں نہ کرسکیں۔ گندے پانی سے فصلیں تیار کی جاتی ہیں جس سے کھانے سے بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی شفافیت سے ایسے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرے جبکہ ڈپٹی ڈائیریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد عمار جاوید کا کہناہے کہ ایسے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں