سپرنگر ائیرگن کی خرید و فروخت ،غیرقانونی شکار جاری
فیصل آباد(جنرل رپورٹر)محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس کی عدم توجہ سے پابندی کے باوجود فیصل آباد میں سپرنگر ائیرگن کی خرید و فروخت کا سلسلہ بند نہ ہوسکا سپرنگر ائیرگن کی آسان دسترس کے باعث غیرقانونی شکار کو روکنا بھی ناممکن ہوچکا ہے ۔
محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے پرندوں کے شکار کے لیے استعمال ہونے والی سپرنگر ائیرگن کو خاموش قاتل قرار دے کر پابندی لگادی گئی تھی مگر اسکے باوجود سپرنگر ائیرگن کی سرعام خرید و فروخت جاری ہے جسکے باعث غیرقانونی شکار کا سلسلہ بھی نہیں رک سکا مگر نہ تو محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے اس معاملے پر کوئی توجہ دی جاتی ہے اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔