سرکاری کالج میں طالبات کو بے پردگی پرمجبور کیا جانے لگا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سرکاری کالج میں طالبات کو مبینہ طور پر بے پردگی پرمجبور کیا جانے لگا۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج 112 ج ب ملت ٹائون میں زیر تعلیم طالبہ کی والدہ نے کالج سربراہ کو شکایت درج کروائی کہ ٹیچر کلاس میں طالبات کو بے پردگی پر مجبور کرتی ہے اور دوپٹہ لینے پر ٹیچر طالبات کو سزا دیتی ہے ۔ طالبات کو مارا بھی جاتا ہے ۔ طالبات سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے بھی پیسے مانگے جاتے ہیں۔ انکا کہناہے کہ کالج سٹاف کے ناروارویے کے باعث اہل علاقہ کالج انتظامیہ سے نالاں ہیں اور اپنی بیٹیوں کو کالج سے ہٹوانے بارے سوچ رہے ہیں۔ اعلیٰ حکام اس بات کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔