شفاف الیکشن کیلئے یوسی سیکرٹریز کے بھی تبادلے ہونگے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حکومت کی جانب سے شفاف الیکشن کے لیے یونین کونسل سیکرٹریز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ یوسی سیکرٹریز کی مردم شماری پر ڈیوٹیوں کے بعد فوری الیکشن ڈیوٹیوں کے لیے تبادلے کردیے جائیں گے ۔ محکمہ تعلیم کیساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ کو بھی اضافی ڈیوٹیاں تفویض کرنے کے لیے تیاریاں کی جانے لگیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے یوسی سیکرٹریز کے بھی کے تبادلے کیے جائیں گے جبکہ یونین کونسل سیکرٹریز نے اضافی ڈیوٹیوںپر برہمی کا اظہار کرتے کہاہے کہ حکومت نے مردم شماری میں انکی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پر سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد سٹی میں ماہانہ اوسطاً دس ہزار پیدائش و اموات اور شادی و طلاق سرٹیفکیٹس کا اندراج ہوتا ہے جسکے پیش نظر یوسی سیکرٹریز کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے لیے ایک ماہ ڈیوٹی لگائی گئیں تو ہزاروں شہریوں کو مسائل میں دھکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے الیکشن ڈیوٹی تبادلوں پر بھی اعتراض اس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہو گا جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نادیہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہونے دینگے ۔