2016کی سکیم کا بیگرز ہوم منصوبہ شروع نہ ہوسکا
فیصل آباد(جنرل رپورٹر)حکومت اور بیوروکریسی میں بار بار تبدیلی اور اکھاڑ پچھاڑ پر فیصل آباد میں 2016 کی اے ڈی پی سکیم میں شامل ہونیوالا بیگرز ہوم کا منصوبہ تاحال شروع بھی نہ ہوسکا۔
فیصل آباد میں انسداد منشیات سنٹر کا قیام بھی عمل میں نہ لایا جاسکا۔فیصل آباد میں عادی اور پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کر اصلاح کی خاطر رکھنے کے لیے بیگرز ہوم موجود نہیں ،منصوبے کے لیے اراضی کا انتخاب کرکے تخمینہ بھی لگایا گیا مگر منصوبے کی منظوری آج تک نہ مل سکی پنجاب اور وفاق میں بار بار حکومت تبدیلی سے غیر یقینی کی صورتحال سے معاشرتی فلاح کے بنیادی منصوبے نظر انداز ہورہے ہیں۔