یوم کشمیر ، آج 500سے زائد افسر ، اہلکار تعینات ہونگے

 یوم کشمیر ، آج 500سے زائد افسر ، اہلکار تعینات ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹ،خصوصی رپورٹر) سٹی پولیس نے آج یوم یکجہتی کشمیر کاجامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔اس موقع پر500 سے زائد افسر و اہلکار فرائض انجام دیں گے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر خالد محمود ہمدانی نے سکیورٹی پلان جاری کرتے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں 500سے زائد ایس پیز،ڈی ایس پیز،انسپکٹرز،سب انسپکٹرزسمیت ہیڈ کانسٹیبلز و کانسٹیبلز ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ سیکٹر وائز موبائل گشت، ڈولفن اورایلیٹ فورس کی ٹیمیں شہربھر میں گشت کریں گی اس موقع پر سٹی پو لیس آفیسر نے تمام ٹاؤن ایس پیز کو متحرک رہنے اور سرکل وائزسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ سی پی او خالد محمود کا کہنا ہے کہ یوم کشمیر پر اہلکار فرض سمجھ کر ڈیوٹی انجام دیں۔ ایس پی حافظ کامران سکیورٹی کو سپروائز کریں گے ۔ ڈیوٹی میں کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں